4

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون رابطہ، مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا 

(انور عباس) نائب وزیراعظم  و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں  کے درمیان علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ  کے درمیان خطے کی بدلتی صورتحال، امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر گفتگو ہوئی،اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب کو مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہوا، معاہدے کا مقصد سٹریٹجک تعاون کو مضبوط اور علاقائی امن و سلامتی میں کردار ادا کرنا ہے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کی تفصیلات بتانے پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا، اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق  کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کیساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا بڑافیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں