5

محسن نقوی کا این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ، کام کی سست رفتاری پراظہار برہمی 

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ہیڈکوارٹرز کی زیر تعمیر عمارت کا اچانک دورہ کیا اور اپ گریڈیشن منصوبے پر کام کی سست رفتار پر برہمی کا اظہار کیا۔

دورے کے موقع پر وزیر داخلہ نے زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا، اس دوران عمارت میں صرف ایک مزدور کام میں مصروف پایا گیا، جس پر وزیر داخلہ نے منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں استفسار کیا۔

مزدور نے بتایا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر 9 افراد کام کرتے ہیں تاہم گزشتہ چند روز سے کام رکا ہوا ہے۔

محسن نقوی نے منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی افواج نے 59 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑ دیا،3کو ناکارہ بنایا: سینٹکام کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ حکام کام کی رفتار بہتر بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں