2

   پاکستان اور فرانس کے درمیان کثیرالجہتی امور پر پیرس میں مشاورت کا انعقاد

(ابور عباس)   پاکستان اور فرانس کے درمیان کثیرالجہتی امور پر پیرس میں مشاورت کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور فرانس کے سینئیر سفارتکاروں نے اپنے اپنے ملک کے وفود کے ساتھ شرکت کی۔

پاکستانی وفد کی قیادت نبیل منیر، ایڈیشنل سیکریٹری (اقوام متحدہ) نے کی۔  فرانسیسی وفد کی قیادت نتھالی براڈہرسٹ، ڈائریکٹر برائے اقوام متحدہ اور فرانکوفونی، وزارتِ یورپ و خارجہ امور، نے کی۔

یہ مشاورت پاک- فرانس دوطرفہ روڈ میپ 2023ء کے تحت منعقد کی گئی۔

فارن آفس کے ترجمان نے بتایا کہ اس مشاورت کا مقصد کثیرالجہتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا اور عالمی چیلنجز  سے نمٹنے کے لئے بہتر انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنا ہے۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون اور مذاکرات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

دونوں جانب سے کثیرالجہتی نظام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: جرمنی میں جنگل کی آگ کے سبب ہزاروں افراد کی نقل مکانی 

فریقین نے اقوام متحدہ کے UN80 اقدام، 2030ء کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے اور ترقیاتی مالی معاونت پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں ممالک نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد سے اپنی مشترکہ وابستگی کا اعادہ کیا۔

حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ میں  37 جگہوں پر جنگل کی آگ،ہزاروں بے گھر، فوج کی مدد طلب، مزید متعدد زخمی ہسپتال پہنچ گئے 

دونوں ممالک نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر امن و سلامتی کے معاملات میں باہمی رابطہ اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مشاورت میں اقوام متحدہ کے امن مشنز، انسدادِ دہشت گردی اور اقوام متحدہ میں اصلاحات جیسے اہم امور بھی زیرِ بحث آئے۔اجلاس میں دوطرفہ  تعاون کے نئے مواقع کی نشاندہی کی گئی۔ فریقین نے باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

 پاکستان-فرانس کثیرالجہتی امور پر مشاورت کا اگلا دور اسلام آباد میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کروشیا میں جنگل میں آگ سے درجنوں افراد جھلس گئے، ہزاروں کی نقل مکانی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں