3

کروشیا کی تاریخ کی بدترین آگ فائر فائٹرز کا شکریہ کروشئین پرائم منسٹر کا بیان

(ویب ڈیسک)  کروشیا کے وزیر اعظم  پلینکوویچ کا کہنا ہے کہ ‘حالیہ برسوں کی بدترین جنگل کی آگ  سےسات افراد جان لیوا حالت میں ہیں۔

جنگل کی آسے متاثر ہونے والے شہر  اومیش میں خطاب کرتے ہوئے، کروشین وزیر اعظم پلینکوویچ نے کہا کہ یہ “حالیہ برسوں کی بدترین آگ میں سے ایک ہے”۔ انہوں نے زور دیا کہ “سب سے اہم بات یہ ہے کہ ابھی تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔”

لوکوا روگوزنیکا میں کل رات ایک بڑی آگ بھڑک اٹھی اور اومیش، کروشیا کے اوپر کے علاقے میں پھیل گئی۔ اس آگ سے جھلس کر اور دھویں کی زد میں آ کر 34 افراد متاثر ہوئے۔ جن میں سے 14 زیادہ بیمار یا زخمی تھے۔ 

کروئشین پرائم منسٹر نے آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے لیے مقامی فائر فائٹرز کا شکریہ ادا کیا، اور آگ سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے مالی تعاون کا وعدہ کیا۔

لیکن مقامی ہسپتالوں نے بتایا کہ ہسپتال میں داخل 14 میں سے سات افراد جان لیوا حالات میں تھے، کروشین پبلک براڈکاسٹر HRT نے رپورٹ کیا کہ حکام ان میں سے کچھ کو دارالحکومت زگریب منتقل کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ ماہرین کی دیکھ بھال حاصل کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کروشیا میں جنگل میں آگ سے درجنوں افراد جھلس گئے، ہزاروں کی نقل مکانی 

یہ بھی پڑھیئے:  جنگل کو آگ لگنےکاخوف؛ انگلینڈ نے ڈسپوزیبل بار بی کیو کی فروخت پر پابندی لگا دی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں