
(24نیوز)نامور ماہرِ طب اور مایہ ناز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل گراں قدر طبی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز کے لیے نامزدہوگئے۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان انہیں تمغہ امتیازاور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نواز چکی ہے،وہ کنگ ایڈورڈ اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے ہیں، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔
پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے علاوہ رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا، رائل کالج آف سرجنز امریکہ اور رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز گلاسگو سے بھی فیلوشپ کا اعزاز رکھتے ہیں،میڈیکل ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی ان کا منفرد اعزاز ہے۔
بین الاقوامی سطح پر رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا نے انہیں پریزیڈینشل ایوارڈ دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ کامیابیاں محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی ،مخلص دوست احباب کی دعاؤں اور مادرِ وطن سے سچی محبت کا ثمر ہیں۔






