2

ماسٹرز ورلڈ ٹینس میں پاکستان کے 4 میڈلز

(24 نیوز)لزبن میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈچیمپئن شپ میں پاکستان نے چارمیڈلزجیت لیے۔

اعصام الحق نےمسلسل دوسری بار مکسڈ ڈبلز کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پرتگال کےشہرلزبن میں جاری آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئےچارمیڈلزجیت لیے۔

اعصام الحق نےآسٹریاکی نینا ہرمن کےساتھ مسلسل دوسری بارمکسڈ ڈبلزکا عالمی ٹائٹل جیت لیا۔

مزید پڑھیں:پانی کے حصول پر جھگڑا، 62 سالہ کرکٹ کوچ جان کی بازی ہار گئے

پاکستانی اورآسٹرین جوڑی نےفائنل میں پرتگال کی ٹاپ سیڈجوڑی کوشکست دی۔

اعصام الحق اورعقیل خان نےمینزفورٹی فائیو پلس ڈبلزمیں سلورمیڈل حاصل کیا۔

 مینز فورٹی فائیو پلس ورلڈٹیم چیمپئن شپ میں بھی پاکستان نےسلورمیڈل اپنےنام کیا۔

فورٹی پلس مکسڈ ڈبلز میں عقیل خان نے پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں