2

دریاؤں اور ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ؛پی ڈی ایم اے پنجاب

(طاہرجوئیہ)پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے سےاپ ڈیٹس جاری کردیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 56 ہزار، چشمہ پر 3 لاکھ 32 ہزار جبکہ تربیلا میں 2 لاکھ 89 ہزار کیوسک ہے۔
 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نارووال میں نالہ بسنتر، نالہ ایک اور پلکھو جبکہ وزیر آباد میں نچلے درجے کا سیلاب ہے،تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 67 فیصد بھر چکا ہے،دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مینوئل سسٹم ختم؛ 2027 سے تمام کالجز میں داخلےآن لائن ہوں گے

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں