2

سونامزیدسستا فی تولہ کہاں تک گرگیا؟

(بسیم افتخار )بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزیدکمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر سستاہوگیاجس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4375 ڈالر پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت  500روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 429 روپے سستاہونے کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے کاہوگیاہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 949 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہو سکی ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ جمعرات کوبھی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی  تھی جب ایک تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے جبکہ چاندی  175 روپےفی تولہ سستی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں