2

حکومت نے طلبا کو خوشخبری سنا دی!

(عمران یونس)حکومت پنجاب کی پیپر لیس مہم کے تحت محکمہ تعلیم 2027 سے کالجز میں مینوئل داخلے نہیں کرے گااورتمام کالجز کے ایڈمیشن آن لائن ہونگے۔
داخلوں کیلئے پراسپیکٹس اور فارمز کا اجراء پیپر میں نہیں ہوگابلکہ  پراسپیکٹس ،فارم اور فیسوں کی وصو لی سب آن لائن ہوگی۔
ڈی پی آئی کالجزڈاکٹر انصر اظہرکاکہناہے کہ یہ فیصلہ ماحول دوست پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے، طلباء اور والدین لائنوں میں لگنے کی بجائے ای سسٹم کے ذریعے داخلے یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری قیمت نظرانداز؛ایل پی جی کی زائد نرخوں پر فروخت
ڈی پی آئی کالجزڈاکٹر انصر اظہرکے مطابق  رواں سال صرف فیسوں کو آن لائن موڈ میں منتقل کیا گیا،اگلے سال تمام پراسیس آن لائن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں