2

3 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت  حکومت کا‌بڑا فیصلہ سامنے آگیا

(ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ 3 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔
 پیٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ پیر 17 اگست تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں موجودہ سطح پر ہی برقرار رہیں گی اور 18 اگست کودوبارہ ردوبدل کیا جائے گا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کے مطابق یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل کے باعث اوگرا کی جانب سے قیمتوں کا نیا جائزہ جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد ویک اینڈ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا جائزہ لے گی جس کے بعد 18 اگست بروز منگل سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین اور ردوبدل نافذ ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتیں ہر 7 یا 15 دن بعد مقرر کرنے کی تجویز
اس وقت پیٹرول 325.43 روپے اور ڈیژل 383.95 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں