3

مشی گن میں فائرنگ کے واقعات مشتبہ حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست مشی گن میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں مشتبہ حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کےمطابق ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ملا،مشتبہ شخص کی تلاش کے دوران دوسرے گھر سے چوتھی لاش بھی برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:مری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
پولیس کے مطابق 39 سالہ مشتبہ حملہ آور کی گاڑی جنگلاتی علاقے کے قریب ملی جہاں سے مشتبہ حملہ آور سمیت ایک اور شخص کی لاش برآمد ہوئی، فائرنگ کے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں