
(ویب ڈیسک)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں نیورولوجی یونٹ 2 اور 20 بستروں پر مشتمل جدید نیورو کریٹیکل کیئر یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پنز کیپٹن (ر) زاہد سعید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر، پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر عمر اسحاق سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔تقریب میں پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر جودت سلیم، پروفیسر محسن ظہیر، پروفیسر نگہت، پروفیسر سائرہ، ڈاکٹر الماس بشیر، ڈاکٹر عدنان خالد اور آسیہ خانم بھی موجود تھیں۔
نئے 20 بستروں کے نیورو کریٹیکل کیئر یونٹ کا قیام مخیر حضرات کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت اور مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پنز کیپٹن (ر) زاہد سعید نے اس موقع پرکہا کہ نیورولوجی یونٹ 2 اور نیورو کریٹیکل کیئر یونٹ کا قیام انسٹیٹیوٹ کی ترقی کی جانب اہم اقدام ہے، نئے یونٹ کے قیام سے نیورو کے مریضوں کو علاج اور نگہداشت کی مزید بہتر سہولیات میسر آئیں گی ۔
پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے کہا کہ نئے یونٹ کے قیام سے نیورو کے مریضوں کو علاج کی مزید بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ نیورو کریٹیکل مریضوں کی نگہداشت کا معیار بھی مزید بلند ہوگا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنزپروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے کہا کہ جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے نئے یونٹ کا قیام ایک اہم اقدام ہے،پنز میں مریضوں کو معیاری، جدید اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات جاری ہیں، یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کے عوام کو معیاری، جدید اور بلا تفریق صحت کی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے، پنز انتظامیہ کی کوشش ہے کہ مریضوں کو 24 گھنٹے مؤثر اور بروقت طبی نگہداشت فراہم کی جائے،نئے نیورو کریٹیکل کیئر یونٹ میں جدید طبی آلات اور مسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے نیورو کے پیچیدہ اور تشویشناک مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی و کنٹریکٹ میں توسیع کا طریقہ کار تبدیل
پروفیسر آصف بشیر کامزید کہنا تھا کہ نئے یونٹ کا مقصد نیورو کے مریضوں کو چوبیس گھنٹے جدید، مؤثر اور معیاری طبی نگہداشت فراہم کرنا ہے تاکہ پنز میں آنے والے ہر مریض کو بہترین علاج کی سہولت میسر آ سکے۔






