
(24 ںیوز )الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لاہور میں 60 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب17 اگست کو منعقد ہوگی ،60 جوڑے ازدواجی زندگی کا آغاز کریں گے ۔
اس موقع پر دلہنوں کو شادی باکس، سلامی اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا، جبکہ دلہنوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
پروگرام انشاءاللہ 17 اگست 2026ءبروز سوموارصبح 11:45 بجے ٹو پاز مارکی، خیابانِ فردوسی، جوہر ٹاؤن میں ہوگا، یہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ 60 خاندانوں کی خوشیوں اور نئی زندگی کا آغاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران نے قطر میں قید تین پائلٹوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا






