5

نیشنل چیمپئنز کپ : پاک گرین کی ٹیم کا پاک بلیوز کو 303 رنز کا ہدف

(24 نیوز )ملتان میں کھیلے جانے والے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں 5ویں روز پہلی اننگز کا کھیل مکمل ہو گیا، پاک گرین کی ٹیم نے پاک بلیوز کو 303 رنز کا ہدف دے دیا۔

 پاک گرین  نے مسلسل دوسرے میچ میں حریف ٹیم کو  300 سے زائد رنز کا ہدف دیا، فخر زمان ٹیم سے باہر لیکن شاداب الیون کی  سنچری بنانے کی روایت برقرار رکھی،  سلیمان نے شاندار سنچری سکور کی، سلمان نے  102 گیندوں پر سنچری بنا کر ملتان سٹیڈیم پر سجدہ کیا ۔

پاک گرین کے سعد بیگ نے بھی شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی، سلمان اور سعد بیگ نے  تیسری وکٹ کیلئے 135 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، شاداب کی گرینز الیون نے صاحبزادہ فرحان کی بلیوز کے گرد شکست کا شکنجہ تنگ کردیا۔

دوسری جانب بلیوز کی ٹیم کی 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی،  9ویں وکٹ 97 رنز  پر گر ی جب عرفات منہاس 38 رنز بنا کر گیپ شاٹ کھیلتے ہوئے شاداب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،  گرینز  کی ٹیم نے میچ میں کامیابی سمیٹ کر  فائنل  کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے قطر میں قید تین پائلٹوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں