3

وائٹ ہاؤس کا چین پر امریکی ٹیرف سےبچنے کیلئے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکا دہی کا الزام

(24نیوز)وائٹ ہاؤس نے چین پر امریکی ٹیرف سے بچنے کیلئے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکا دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی اشیا بھارت اور اسرائیل سمیت 40 سے زائد ممالک کے ذریعے امریکا لائی جاتی ہیں، تاکہ ان اشیا پر عائد امریکی ٹیرف سے بچا جا سکے، وائٹ ہاؤس کے مطابق اس طریقہ کار کے ذریعے چین کی مصنوعات کی اصل شناخت تبدیل یا چھپا کر انہیں تیسرے ممالک سے امریکا بھیجا جاتا ہے۔ 

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس طریقہ کار کے نتیجے میں تقریباً 300 ارب ڈالر تک کی چینی تجارت امریکی ٹیرف سے بچ سکتی ہے۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مذکورہ رپورٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی رپورٹ میں جن ممالک کے ذریعے چینی اشیا کی امریکا ترسیل کا ذکر کیا گیا ہے، ان میں پاکستان شامل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں