2

 پی ایس 30 خیرپور5 میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں

(الٰہی بخش شر) پی ایس 30 خیرپور5 میں ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں جس میں 2 لاکھ 54ہزار 980 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ووٹرز کے لئے 164 پولنگ اسٹیشن قائم کی گئے ہیں،302 پولنگ بوتھ مردوں اور 290 بوتھ خواتین کے لئے مختص ہیں،34 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 68  حساس ہیں۔
 پیپلزپارٹی کے امیدوار اسفند یار کھرل 7 آزاد امیدواروں سے مقابلہ کریں گے،جی ڈی اے نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
واضح رہے کہ یہ نشست پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی نعیم احمد کھرل کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں