2

4 مزید تاریخی مقامات عالمی  ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

 (ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے مزید 4 تاریخی مقامات کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کرلیا گیا ۔
یونیسکو کی عارضی فہرست میں ہری پور کا بھامالا، پشاور کے سیٹھی ہاؤس اور گور گٹھری جبکہ سوات کا بریکوٹ شامل کیاگیاہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ  خیبر پختونخواشفیع جان نے اسے صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی اور خطے کے مالا مال ثقافتی ورثے کا عالمی سطح پر اعتراف قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس پیشرفت سے خیبر پختونخوا کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کی اہمیت عالمی سطح پر مزید اجاگر ہوگی۔
صوبائی وزیرکاکہناہے  کہا کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وژن اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبے کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں،ہمارا شاندار ثقافتی ورثہ ہمارا فخر اور آنے والی نسلوں کے لیے امانت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان بیشتر معاملات پر اتفاق ہوگیا
شفیع جان کامزیدکہناہے کہ تاریخی ورثے کا تحفظ، بحالی اور اسے عالمی سطح پر متعارف کرانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں