
(بابر شہزاد ترک)جان بچانے والی 52 نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وزیر صحت، وزیر خزانہ اور سی ای او ڈریپ کل ملاقات کریں گے جس کے بعدوفاقی کابینہ 52 نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری دے گی،کابینہ منظوری پر جدید طریقہ علاج کی نئی ادویات میسر آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ہارڈ شپ کیسزاور 52 نئی ادویات کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی،وزیر صحت نے وزیراعظم سے جلد ملاقات کی درخواست کی تھی،جوکل طے پاگئی ہے،وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد 52 ادویات،اور ہارڈ شپ کیسز پر حمایت حاصل کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ 52 نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری دے گی، ڈریپ پالیسی بورڈاورپرائسنگ کمیٹی 52 نئی ادویات کی منظوری دے چکی ہے،کیبنٹ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے 24 جولائی کو 52 نئی ادویات کی منظوری دی تھی،کابینہ پرائسنگ کمیٹی، ڈریپ نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کر چکی ہے،کابینہ کی منظوری سے قبل نئی ادویات کی ملک میں سیل خلاف قانون ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیسکوکابجلی ڈیفالٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق مختلف امراض کی 100 کے قریب ادویات کے ہارڈ شپ کیسز زیر التوا ہیں،کابینہ سے منظوری پر ڈریپ نئی ادویات کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی،52 نئی ادویات میں کینسر، شوگراور ہیموفیلیا کی ادویات شامل ہیں،آٹو ایمیون ڈس آرڈر، انتہائی نگہداشت،سنگین انفیکشن، امراض خون،اور ہنگامی علاج میں استعمال کی ادویات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ منظوری پر جدید طریقہ علاج کی نئی ادویات میسر آئیں گی۔






