
(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ میں چھپکلی کی نئی نسل دریافت کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی تھائی لینڈ میں چھپکلی کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے جس کا نام ایک مشہور سیریز ‘ہاؤس آف دی ڈریگن’ سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے۔
چھپکلی کی اس قسم کا نام ‘سائریکس’ (Syrax) کے نام پر رکھا گیا ہے، جو اس فلم میں ملکہ رینیرا ٹارگیرین (Queen Rhaenyra Targaryen) کی سواری والا ڈریگن تھا۔
گزشتہ ماہ جریدے زوکیز (Zoo Keys) میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اس نئی چھپکلی کی دریافت کی تفصیلات بیان کی گئیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ چھپکلی ‘ماؤنٹین ہارنڈ ڈریگنز’ (mountain horned dragons) کہلانے والے گروہ سے تعلق رکھتی ہے اور اسے ‘مے وونگ’ (Mae Wong) کے بلند پہاڑی علاقوں کے جنگلات میں دریافت کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور:موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ،9 سالہ بچہ جاں بحق
محققین نے وضاحت کی کہ یہ نام چھپکلی کے زردی مائل رنگ، اس کے چھوٹے سائز اور انڈوں کی بڑی تعداد (clutch size) کی بنیاد پر رکھا گیا ہے۔
ماؤنٹین ہارنڈ ڈریگنز اپنی گردن اور پیٹھ پر موجود کانٹے دار ابھار کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل کی تحقیق میں چھپکلیوں کی اقسام کی مکمل تقسیم کو سمجھنے جبکہ شمالی اور مغربی پہاڑی علاقوں میں دیگر پوشیدہ جانداروں کی دریافت کے لیے قریبی پہاڑی سلسلوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔






