2

لبنان پر حملوں سے جنگ پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے: عرب لیگ نے متنبہ کردیا

(24نیوز)عرب لیگ نے جنوبی لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھا رہی ہے۔

عرب لیگ کے ترجمان کے مطابق جنوبی لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے لبنان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور خطرناک کشیدگی ہیں، جو تنازع کے حل اور جنگ بندی کی کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔  

عرب لیگ نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے اور تنازع کو طول دینے کے مترادف ہیں، جو ناقابل قبول ہیں،تنظیم نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال مزید علاقوں تک پھیل سکتی ہے اور اگر عالمی برادری نے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے تو خطے میں حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری!نئی سپر کار نے دھوم مچا دی،قیمت اور فیچرز جانیے

رپورٹس کے مطابق 15 اگست کو جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، یہ حملے حالیہ جنگ بندی کے بعد لبنان میں ہونے والی بدترین کارروائیوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں