3

امریکا اور اسرائیل کو مکمل شکست دینے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے:ایرانی فوج

(ویب ڈیسک)ایرانی فوج نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ امریکا اور اسرائیل کو مکمل شکست دینے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، جبکہ ایرانی عوام کےمفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا،عوام کے جائز مطالبات سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اور ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزیدکہاقطر نے ایرانی تفتیش کاروں کو پائلٹوں کےبارےمیں تحقیقات سے روک دیا،قطر نےماہرین کی کمیٹی کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کیا،قطر ایرانی پائلٹس سےمتعلق تحقیقات کیلئے ماہرین کو اپنے ملک آنے دے،ہمارے ماہرین تحقیقات کیلئے کئی ماہ سے قطر کی اجازت کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لبنان پر حملوں سے جنگ پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے: عرب لیگ نے متنبہ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں