2

 سکولوں کے حوالے  سے ایک اوربڑافیصلہ

(24نیوز)سندھ حکومت نے محکمہ سکول تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔
 کل سے چھ اضلاع میں اساتذہ اور غیر تدریسی اسٹاف کی چہرے سے ڈیجیٹل حاضری ہوگی اور غیر حاضر ملازمین کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
سندھ حکومت نے محکمہ سکول تعلیم کے گھوسٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا جس کے تحت کل سترہ اگست سے چھ اضلاع میں چہرے کی شناخت سے حاضری شروع ہوگی،ان اضلاع میں کراچی شرقی، حیدرآباد، عمرکوٹ، نوشہروفیروز، جیکب آباد اور گھوٹکی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،گھی اور تیل کی قلت،قیمت بڑھ گئی
تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف کی حاضری ڈیجیٹل نظام سے ہوگی،غیر حاضر ملازمین کو تین شوکاز نوٹس دئیے جائیں گے،حتمی شوکاز کے بعد غیر حاضر ملازم کو گھوسٹ قرار دے کر ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں