2

 عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی ؛نور بخاری نےخاموشی توڑ دی

(ویب ڈیسک) سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کے معاملے پرخاموشی توڑدی۔
نور بخاری نےحال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے سوچا نہیں تھا کہ دوبارہ شادی کریں گے لیکن یہ سب اللہ کی مرضی ہوتی ہے، جب میں نے سب کچھ چھوڑا اور اللہ کے راستے پر آئی تو شاید اللہ نے ہی ان کے دل میں ڈالا۔
نوربخاری نے کہا الحمداللہ دوبارہ شادی کے فیصلے سے وہ اور میں دونوں خوش ہیں،ہم دونوں کی محبت شاید مری نہیں تھی، اسی لیے ہم دوبارہ ایک ہوگئے۔
نور بخاری نے مزیدکہاکہ یہ اللہ کے کسی معجزے سے کم نہیں کہ ایک بار طلاق کے بعد پھر سے شادی ہونا اور ہنسی خوشی رہنا، بغیر کسی جھگڑے کے، الحمداللہ! اللہ نظرِ د سے بچائے۔

یہ بھی پڑھیں:نمرہ خان کے سابق شوہر نے طلاق کی تصدیق کردی
سابقہ اداکارہ نے کہا عون بہت اچھے انسان ہیں اور میرے بچے ان سے بہت پیار کرتے ہیں، میں نے اپنے باپ جیسا آدمی کہیں نہیں دیکھا لیکن اب مجھے اللہ نے باپ کے بعد شوہر عطا کیا ہے، عون ایک بہت نیک دل اور عمدہ انسان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں