2

ہیبرون میں فلسطینی گاؤں پر آبادکاروں کا حملہ پانچ فلسطینی زخمی

جنوبی ہیبرون کے پہاڑی علاقہ میں فلسطینی بستی پر آباد کاروں کے حملے میں 5  افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے  زیادہ ہیں۔
فلسطین کی WAFA نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی کنارے کے جنوبی ہیبرون کی پہاڑیوں کے علاقے میں فلسطینی بستی ام الخیر پر انتہا پسند آباد کاروں کے حملے میں پانچ فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ 

وفا نیوز کی رپورٹ میں ایک مقامی فلسطینی کارکن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متاثرین میں دو خواتین، دو نوجوان اور ایک بچہ شامل ہے۔

گاؤں پر آبادکاروں کے حملے کی ایک ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ آباد کاروں کا ایک گروپ ایک فلسطینی خاتون کو ہراساں کر رہا ہے اور ٹھوکریں مار رہا ہے۔   یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون زخمی ہونے والوں میں شامل ہے۔

جنوبی ہیبرون کی پہاڑیوں میں کہیں اور، WAFA کا کہنا ہے کہ آباد کاروں نے مسافر یطہ میں ایک فلسطینی کے گھر میں توڑ پھوڑ کی، اور چلتی گاڑی پر پتھراؤ کیا، جس سے معمولی نقصان ہوا۔ کسی زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں