3

گیلے وال پولیس کی بروقت کارروائیبھیکاری کا بھیس اپنانے والی 2 خواتین چور گرفتار

(24 نیوز)لودھراں میں تھانہ گیلے وال پولیس کی بروقت کارروائی، بھکاریوں کے بھیس میں گھروں میں گھس کر چوریاں کرنیوالی دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس  کے مطابق  گرفتار خواتین ملزمان میں ایمنہ  اور کوثر شامل ہیں،خواتین ملزمان کا ساتھی موٹر رکشہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا،فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 گرفتار  خواتین اور مفرور ساتھی نے بستی لوہاراں والی کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے چوری کئے تھے،متاثرہ شخص شکیل کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او بینش فاطمہ نے مفرو ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا،شہر اور دیہہ علاقوں میں گشت کو مزید موثر ،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ سکول ایجوکیشن کا گھوسٹ ملازمین کے خلاف بڑا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں