
(24 نیوز)پنڈی بھٹیاں میں دلیکی کے علاقے میں مبینہ فوڈ پوائزننگ سے ایک ہی گھر کے 4 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔
صبح کا پکا ہوا کھانا رات کو کھانے سے چاروں افراد کو الٹیاں شروع ہو گئیں،ریسکیو 1122 نے چاروں متاثرہ افراد کو مزید طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
متاثرہ افراد میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، حالت معتدل ہے، متاثرین میں بشریٰ بی بی زوجہ ظفر، عمر 40 سال، محمد علی ولد بہادر خان، عمر 70 سال، زہرہ زوجہ ارشد، عمر 28 سال، اور نویدہ دختر غلام دین، عمر 22 سال شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :محکمہ سکول ایجوکیشن کا گھوسٹ ملازمین کے خلاف بڑا فیصلہ






