2

متنازع اشتہار کا معاملہ سنگین شاہ رخ خان اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو نوٹس

(24 نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے الائچی کی مصنوعہ کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پیش ہونے پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت یہ اشتہار بظاہر الائچی کا لگتا ہے لیکن یہ مہاراشٹر میں ممنوعہ پان مسالہ کی تشہیر کرتا ہے۔

 تینوں اداکاروں کو 15 دنوں کے اندر تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اداکاروں کو اس مہم کی پروموشن فوراً روکنے اور اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس سے متعلق مواد کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایف ڈی اے نے متنبہ کیا ہے کہ مقررہ مدت میں تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں اداکاروں کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کا لاپتہ پالتو کتا میکس مل گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں