5

پی ٹی آئی میں مفادات کا ٹکراؤ ؟ مشعال یوسفزئی کیخلاف سلمان اکرم راجہ گروپ متحرک ہو گیا

 (24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف میں مشعال یوسفزئی اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان جاری تنقید اور نوک جھونک کے پس منظر میں پارٹی کے اندر اختلافات کا معاملہ مزید نمایاں ہوگیا ہے۔

پنجاب بار کونسل کے 9 اراکین نے مشعال یوسفزئی کے خلاف کارروائی کے لیے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور انتظار حسین پنجوتھہ کو خط لکھ دیا۔

خط لکھنے والوں میں محمد فیصل ملک، عابد حفیظ ورک، چوہدری زبیر احمد، رانا ضمیر، چوہدری عمران چٹھہ، صہیب بھٹی، سردار نبی احمد، رانا حسیب احمد اور میاں یاسر صدیقی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت کے شوقین تیار ہوجائیں!حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

دوسری جانب انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) نے سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی رقم وصول نہیں کی۔

آئی ایل ایف کے مطابق انصاف لائرز فورم کے ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل انتظار حسین پنجوتھہ کی نگرانی میں ہوا، سلمان اکرم راجہ کی نگرانی میں نہیں۔

یوں مشعال یوسفزئی اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان جاری اختلافی بیانات کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی تقسیم اور مبینہ مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق معاملات بھی پارٹی کے اندر بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں