
(24 نیوز)ازبکستان کے تاریخی شہر خیوہ میں منعقد ہونے والے روایتی ’’میلن فیسٹیول‘‘ نے ایک عالمی ریکارڈ قائم کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنی جگہ بنالی ہے۔
خیوا میں تین دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران، 260 شرکاء نے بیک وقت 10 سے زائد مختلف اقسام کے خربوزوں کا مزہ چکھا، جو “خربوزہ چکھنے” کے سب سے بڑے ایونٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔
فیسٹیول کے دوران، تقریباً ڈیڑھ لاکھ مقامی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے 36 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔
اس عالمی فیسٹیول میں فنکاروں کی پرفارمنس، ماسٹر کلاسز، نمائشیں اور مختلف مقابلے کے ذریعے دنیا بھر سے آئے مہمانوں کو محظوظ کیا گیا۔
فیسٹیول میں تربوز اور خربوزوں کے فنکارانہ ڈیزائنز اور نایاب اقسام پیش کی گئیں۔
شرکائے فیسٹیول کا مزید کہنا تھا کہ یہ عالمی اعتراف ازبکستان کی سیاحت کو تحریک دینے، بین الاقوامی غذائی تعاون کو فروغ دینے اور برآمدی مواقع کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں:ابو ظہبی میں ’’سپر وائٹ‘‘ شاہین کی حیران کن قیمت! ایک کروڑ 89 لاکھ میں فروخت






