5

نائب وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد کی بیرسٹر گوہر کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

(اویس کیانی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطحی وفد  کی  بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

وفد میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر سمیت دیگر رہنما شریک تھے ، سینیٹر انوشہ رحمان، ایم این اے انجم عقیل خان اور دیگر اہم رہنما بھی تعزیتی وفد میں موجود تھے۔

مسلم لیگ ن کے وفد نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی، وفد  نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔

اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفد بھیج کر واضح پیغام دیا کہ سیاسی اختلافات صرف سیاسی میدان تک محدود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں