4

فیراری کی الیکٹرک کار نے تاریخ رقم کردی!

(ویب ڈیسک )معروف اطالوی کار ساز کمپنی فیراری کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی نے نیلامی میں حیران کن قیمت حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیراری کی ’لوس‘ نامی خصوصی ’’ٹیلر میڈ‘‘ الیکٹرک کار مونٹیری کار ویک کے دوران سوتھبیز کی چیریٹی نیلامی میں 40 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔

اس قیمت کے ساتھ یہ گاڑی نیلامی میں فروخت ہونے والی اب تک کی سب سے مہنگی نئی کار بن گئی ہے۔

فیراری کے مطابق لوس کی نیلامی نے گزشتہ سال قائم ہونے والا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ 2025 میں فیراری کی خصوصی طور پر تیار کردہ ڈائٹونا SP3 نیلامی میں 26 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

فیراری کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی کی اتنی بڑی قیمت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کمپنی کو اپنی الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

تاہم لوس کی ریکارڈ قیمت نے ظاہر کیا ہے کہ فیراری برانڈ کی نایاب اور خصوصی گاڑیوں کے لیے دنیا کے دولت مند خریدار اب بھی کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہیں۔

یہ نیلامی کیلیفورنیا میں جاری مونٹیری کار ویک کے دوران منعقد ہوئی، جہاں دنیا بھر کے قیمتی اور نایاب آٹوموبائل ماڈلز کی نمائش اور نیلامی کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں