2

نتائج کا اعلان! او لیول طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

(ویب  ڈیسک) کیمبرج انٹرنیشنل نے او لیول کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا، تاہم نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کیمبرج کی پالیسی کے تحت ری مارکنگ کی درخواست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل نے پاکستان بھر میں آئی جی سی ایس ای اور او لیول کے جون 2026ء کی سیریز کے امتحانی نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا،نتائج جاری ہوتے ہی ہزاروں طلبہ کا طویل انتظار ختم ہو گیا۔

تمام تعلیمی اداروں کو نتائج کی تفصیلات موصول ہو چکی ہیں، اور اکثریت اسکولز اپنے طلبہ کو نتائج کے اسٹیٹمنٹس ای میل کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں طلبہ اپنے امتحانی سینٹر کی فراہم کردہ لاگ ان تفصیلات کے ذریعے کیمبرج کے آفیشل ‘کینڈیڈیٹ رزلٹس پورٹل’ پر بھی نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

برٹش کونسل تمام پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے نتائج براہِ راست ای میل کے ذریعے ارسال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی!حکومت کا اہم بیان  آ گیا

ری مارکنگ اور دوبارہ امتحان کے لیے اہم تاریخیں

نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کیمبرج کی پالیسی کے تحت ری مارکنگ کی درخواست دے سکتے ہیں، اس کی آخری سرکاری تاریخ 18 ستمبر 2026ء ہے، تاہم اکثر سکولز اس سے کچھ دن پہلے کی اندرونی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہیں۔

جو طلبہ اکتوبر/نومبر 2026ء کی سیریز میں دوبارہ امتحان دینا چاہتے ہیں، ان کے لیے نارمل اسٹیج کی تاریخ ختم ہو چکی ہے، اب وہ 3 ستمبر 2026ء تک لیٹ فی کے ساتھ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

تعلیمی ماہرین نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید تاخیر کیے بغیر فوری طور پر اپنے اساتذہ سے مشاورت کریں اور آنے والے امتحانات یا ری مارکنگ کے لیے وقت پر فیصلے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں