2

سید علی رضا وزیراعظم آفس کے پبلک افیئرز یونٹ میں قانونی مشیر مقرر

(اویس کیانی)وزیراعظم نے سید علی رضا کو وزیراعظم آفس کے پبلک افیئرز یونٹ میں قانونی مشیر مقرر کر دیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، سید علی رضا کی تقرری کا اطلاق آئندہ احکامات تک فوری طور پر ہوگا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سید علی رضا اس سے قبل چیف منسٹر آفس پنجاب  میں لیگل ایڈوائزر کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سید علی رضا نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور اور سٹینفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے  الوداعی ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں