3

سوات:نوجوا ن گہرے تالاب میں ڈوبنے سے جان کی بازی ہار گیا

(24نیوز)سوات میں بابوزئی کے علاقے کس شینگرئی میں گہرے تالاب میں ڈوبنے سے اویس نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو، سکوبا اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے ڈوبنے والے شخص کو تالاب سے نکال لیا۔

متاثرہ شخص کو طبی امداد کے بعد منگلور ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اویس نامی شخص کی موت کی تصدیق کردی۔

سوات کے علاقے کس شینگرئی میں گہرے تالاب میں ڈوبنے سے اویس نامی شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو 1122 نے لاش نکال کر منگلور ہسپتال منتقل کی، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے  الوداعی ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں