4

پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز میں فنی خرابی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

(شعیب مختار) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 713 میں دورانِ پرواز تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوا تھا اور تین گھنٹے سے زائد پرواز کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں طیارے میں تکنیکی خرابی سامنے آئی، صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کپتان نے طیارے کو واپس کراچی لانے کا فیصلہ کیا۔

طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔ کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ 

ذرائع کے مطابق طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں