
( علی ساہی )ٹریفک چالانز ادا نہ کرنے والوں کےلئے مشکلات مزیدبڑھ گئیں ۔
سی ٹی اولاہور عبدالرحیم شیرازی نے ون ایپ میں زیر التوا ڈیجیٹل چالانز کی مکمل تفصیلات شامل کرنے کا مراسلہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو لکھ دیا۔
مراسلے میں کہاگیاہے کہ ای چالانز کی طرح وارڈنز کی جانب سے کئے جانے والے ڈیجیٹل چالانز کی عدم ادائیگی پر پولیس سروسز فراہم نہ کی جائیں،اسی طرح شناختی کارڈ،پاسپورٹ اور لائسنس کا اجرا بھی نہ کیا جائے۔
مراسلے میں سی ٹی او نے ڈیجیٹل چالان نادرا کے ساتھلنک کرنے کی درخواست کرتے ہوئےکہاگیاہے کہ ون ایپ میں صرف ای چالان کی تعداد نظر آتی ہےڈیجیٹل چالان کا ریکارڈ نہ ہونے سے ریکوری میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے،ریکوری بہتر بنانے کے لئے پینڈنگ ڈیجیٹل چالانز کی مکمل تفصیل ایپ میں شامل کرنے کی جائیں۔
مراسلہ کے مطابق چالان کلیئر نہ کروانے والوں کو خدمت مرکز سے کوئی سروس نہیں ملنی چاہیے،شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور کرایہ داری رجسٹریشن پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون کا چھٹا سپیل کب تک جاری رہے گا؛پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری
مراسلہ میں کہاگیاہے کہ وہیکل ویریفیکیشن، ڈومیسائل اور برتھ سرٹیفکیٹ بھی چالان کلیئر ہونے کے بعد ملیں،حکومتی ریونیو بڑھانے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بہتر بنانے کےلئےانٹگریشن ضروری ہے۔






