
( عثمان خان )حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے عازمینِ حج کے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
عازمینِ حج کو ون لنک پی ایس آئی ڈی، بینک کارڈ اور مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
بینک کارڈ کے ذریعے 2 ہزار 6 آن لائن ٹرانزیکشن جبکہ ون لنک PSID کے ذریعے4 ہزار 615 ٹرانزیکشن مکمل ہوگئیں،6761 عازمینِ حج نے بذریعہ ڈیجیٹل چالان حبیب بینک میں رقوم جمع کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل چالان جمع نہ کروانے والوں کیلئے اہم سرکاری سروسز بند کرنے کی تجویز
مجموعی طور پر 13 ہزار 260 عازمین حج نے 8.703 بلین سے زائد جمع کروا دیے ہیں،شارٹ حج سکیم میں 7 ہزار عازمینِ حج کی ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں۔






