
(حافظ شہباز)پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کرانے کی تجویزسامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز کےپہلے مرحلے کے میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ،راولپنڈی میں 18 ، 20 اور 22 اکتوبر کو میچز کرانے کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں 25 ، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز کرانے کی تجویزدی گئی ہے،سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں رکھا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی،تمام بورڈز کی باہمی مشاورت سے سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا ،سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں 2 ٹیسٹ اور3 ٹی 20 میچز بھی کھیلنے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو شکست دے کر چیمپئز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا
تمام بورڈز کی باہمی مشاورت سے سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا،سری لنکا کے ساتھ سیریز کے وینیوز اور تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔






