
(ویب ڈیسک)سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبے کے تمام اسکولز میں ہاکی سامان اور کٹس دینے کا اعلان کر دیا۔
ہاکی کے سامان کی تقسیم کے حوالے سے اسپورٹس بورڈ پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے تمام ڈویژن سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی۔
ہاکی کی ترقی کے لیے پنجاب کے تمام ڈویژن میں مرحلہ وار ہاکی کا سامان اور کٹس تقسیم کی جائیں گی۔
ترجمان ایس بی پی کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں 21 اگست کو ہاکی کا سامان تقسیم کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ہاکی کے سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ریٹیلر ایپ کا اجراء،چھوٹے دکاندار موبائل ایپ سے ٹیکس ریٹرن فائل کرسکیں گے:وزیرخزانہ






