(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہاہے کہ بڑی مشکل اور طویل عرصے بعد ہم اس فیصلے پر پہنچے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں دونوں فریقین سے کہوں گا کہ اس کو سبوتاژ نہ کریں ، میں مقتدرہ اور حکومت سے درخواست کروں گا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد ہونے دیں،بانی چیئرمین کا جو مزاج ہے وہ صحت اور علاج کی حد تک ہسپتال میں رہیں گے،اس فیصلے تک پہنچنے میں ہم نے بڑی کوششیں کی ہیں،مہربانی کر کے فریقین دل بڑا کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہاکہ سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے اپیل دائر کی گئی ہے لیکن اس کو نمبر الاٹ نہیں ہوا،مجھے امید ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد ہو گا،ہم نے کل بھی بولا تھا کہ فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، حکومت نے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنےمزیدکہاکہ میں نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹی وسٹوں سے درخواست کی ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس کی وجہ سے اس فیصلے پر منفی اثرات مرتب ہوں،بانی چیئرمین کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے،حکومت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، ہم نے ہر طرح کی انڈرٹیکنگ دی ہے،میں ان لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے کل ہماری ملاقات کروائی۔






