4

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی معاملات پر مشاورت

(ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی معاملات پر مشاورت ہوئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر موجود تھے، سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر بھی سپیکر چیمبر میں پہنچے،سپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ اللّٰہ کرے یہ سیاسی عمل کسی اچھائی کا پیش خیمہ ہو، ابھی تو صحت کا معاملہ ہے اسی پر فوکس کرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے ہم سپیکر سے مل رہے ہیں، سپیکر سے کہیں گے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مِن و عَن تسلیم کیا جائے، کچھ بانی کی صحت اور کچھ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سنیتا آہوجا اور گووندا میں طلاق؟ ممبئی کی فیملی کوٹ سے اہم خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں