7

ای سی سی نے1 لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی

(24نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )نے 1 لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی،ٹریڈنگ کارپوریشن کے پاس موجود 1 لاکھ 8 ہزار ٹن چینی برآمد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ ،وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں چینی کی برآمد کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرز جاری کرنے کی منظوری دی گئی،چینی کا ذخیرہ گزشتہ سال درآمد کی گئی 3 لاکھ ٹن چینی کا باقی ماندہ سٹاک ہے،چینی کی برآمد کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرنگ پی پی آر اے قوانین کے تحت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لٹر کمی کا فیصلہ، پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟وزیر پیٹرولیم کی اہم پریس کانفرنس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں