6

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آج رات اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی/وسطی  خیبرپختونخوا  اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کردی،اس دوران  موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔تاہم  ملک کے  دیگر علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہے گا۔   

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزاسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی/وسطی  خیبرپختونخوا  اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران  موسلادھار بارش کی بھی توقع۔  ملک کے  دیگر علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہے گا۔   

ادھراسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے  کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے   ۔اس دوران    موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع    دیر،سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ،خیبر،  باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،   مردان،صوابی،  نوشہرہ،پشاور،ہنگو،اورکزئی،کرک،کرم ،  کوہاٹ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  اس دوران     ایبٹ آباد، ہری پور،   مردان،صوابی،  نوشہرہ  اور پشاور میں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب  رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کےبیشتر اضلاع  راولپنڈی،مری، گلیات،  اٹک،چکوال،  تلہ گنگ، گجرات،  جہلم، منگلا ، گوجرانوالہ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ ،اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  اس دوران خطہ پوٹھوہار ، گجرات،  گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال،  لاہور اور شیخوپورہ میں  موسلادھار بارش بھی  متوقع ہے۔جبکہ شام/رات میں ،   سرگودھا،  میانوالی، بھکر،خوشاب، چنیوٹ ، فیصل آباد اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔      صوبہ کے دیگر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب  رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔  شام/را ت میں بارکھان،  ژوب   ، موسی ٰ خیل  اورخضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے   کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش    جبکہ کشمیر میں     موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت     نوکنڈی 46، دالبندین45،سبی دادو اور چلاس میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔   

انتباہ:آج (رات)  اور 20 اگست کے دوران:

موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور،نوشہرہ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور  کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ۔اس دوران  کشمیر ،   مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا  بھی خطرہ ہے۔

خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں