4

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کی سرکاری دورے پر اسلام آباد آمد

(انور عباس)شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ایک اہم سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق  اسلام آباد پہنچنے پر شامی وزیر خارجہ کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (مڈل ایسٹ) نے معزز مہمان کا پرتباک استقبال کیا۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی استواری، مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا مجموعی عوامی قرض 400 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگیا، مالیاتی بحران کا خطرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں