
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نےڈیزل پر لیوی میں اضافے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کااس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی 1روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی کی شرح 80 روپے فی لیٹر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 80 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا مجموعی عوامی قرض 400 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگیا، مالیاتی بحران کا خطرہ
قبل ازیں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 20 اگست کے لیے ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگاکردیاگیاہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے ہوگئی ہے۔






