4

ویڈیو: لیونل میسی نے والد کی وفات کے بعد پہلا گول داغ دیا انٹر میامی کی جیت

(24 نیوز)ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے والد خورخے میسی کے انتقال کے بعد پہلی مرتبہ گول سکور کیا۔

سبارو پارک میں کھیلے گئے میچ کے 26ویں منٹ میں میسی نے مخالف کھلاڑیوں کو شاندار انداز میں چکمہ دیا اور گیند کو جال میں پہنچا کر انٹر میامی کو 1-2 کی برتری دلائی۔

 گول کے فوراً بعد ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں گلے لگا کر خوشی منائی۔

39 سالہ میسی نے اپنی ٹیم کے پہلے گول میں بھی معاونت فراہم کی تھی۔

مزید پڑھیں:انگلش بولرز کی 5،5 وکٹیں، انعام میں میچ کی گیند بھی آدھی آدھی کرلی 

یاد رہے کہ ان کے والد خورخے میسی 8 اگست کو ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

والد کی موت کے بعد میسی نے گزشتہ ہفتے ایک جذباتی پیغام میں کہا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ ان کے بغیر زندگی کیسے آگے بڑھائیں۔

فلاڈیلفیا کے خلاف ڈرا کے نتیجے میں انٹر میامی کی مسلسل تین شکستوں کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا۔

میسی کا یہ رواں سیزن کا 13واں گول تھا جس کے بعد وہ ایم ایل ایس گولڈن بوٹ کی دوڑ میں پیٹر موسا سے صرف ایک گول پیچھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں