5

21 اگست سے 5 اکتوبر۔۔۔! طلبہ کیلئے اہم خبر

(جنید ریاض) پنجاب بھر میں تعلیمی سال 2026-28 کے لیے گیارہویں جماعت (ایچ ایس ایس سی پارٹ ون) کے ریگولر طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن اور داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز نے داخلوں اور رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا، جسے لاہور بورڈ کی تجویز پر منظور کیا گیا۔

شیڈول کے مطابق طلبہ 21 اگست سے 5 اکتوبر 2026 تک بغیر لیٹ فیس اپنے داخلے جمع کرا سکیں گے، جبکہ داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ 

6 اکتوبر سے 20 اکتوبر 2026 تک لیٹ فیس کے ساتھ داخلے جمع کرائے جا سکیں گے، جس کے لیے فی طالب علم 600 روپے اضافی فیس بورڈ کو ادا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتیں?علی پرویز ملک کا اہم بیان آ گیا

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کے مطابق طلبہ کے داخلوں اور رجسٹریشن کے لیے آن لائن ڈیٹا انٹری اور فیس چالان جمع کرانے کا عمل مکمل کیا جائے گا، جبکہ اصل کمپیوٹرائزڈ فیس چالان اور انرولمنٹ ریٹرن کی ہارڈ کاپی بھی بورڈ میں جمع کرانا لازمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں