3

’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان

(24نیوز)امریکا  نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا،امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے نئی پابندیوں کو’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘کا نام دیا۔

میڈیا بریفنگ میں سکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ  امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے  کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کو سہارا دینے والی ہر معاشی لائف لائن کو منقطع کرنا ہے،ایران سے اقتصادی اشتراک کرنے والے ممالک اور اداروں کو محدود مہلت دی جائے گی، جس کے بعد ایران کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو امریکی کارروائی اور پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اقتصادی روابط رکھنے والے ممالک کو اپنی سرزمین پر ایرانی بینکوں کی شاخیں بھی بند کرنا ہوں گی، انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن ایران کی مالی اور تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے اپنے تمام دستیاب معاشی اختیارات استعمال کرے گا۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایرانی حکومت کو سہارا دینے والی ہر معاشی رگ کو کاٹنا چاہتے۔

امریکی وزیر خزانہ نے نئی مہم کو ایران کے خلاف ایک بڑے معاشی دباؤ کا حصہ قرار دیا ہے، امریکی حکام کے مطابق نئی پابندیوں میں ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے تیسرے ممالک اور مالیاتی اداروں پر بھی ثانوی پابندیوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے امریکی اقدامات کے اعلان کے بعد ایران نے بھی سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں