3

بھارت: وینٹی لیٹر دھماکہ 3 نوزائیدہ جاں بحق

(24 نیوز) بھارت کے ایک ہسپتال میں وینٹی لیٹر پھٹنے سے 3 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئےہیں۔

وینٹی لیٹر میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں سے پورا وارڈ بھر گیا، اس وقت وارڈ میں 40 کے قریب بچے زیرِ علاج تھے۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ضلع امراوتی کے ایک سرکاری ہسپتال کے خصوصی نوزائیدہ نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹر دھماکے سے پھٹ گیا اس کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تین نومولود بچے جاں بحق ہوگئے، حادثے کے وقت وارڈ میں 39 بچے زیرِ علاج تھے۔

آگ کے بعد ہسپتال میں فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی گئی اور ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے نے بچوں کو متاثرہ حصے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی لوک گلوکارہ مودی سرکار کیخلاف اُٹھ کھڑی ہوئی، کھری کھری سنا دیں 

یہ واقعہ پیر کو تین بجے ہسپتال کی تیسری منزل پر پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ایک وینٹی لیٹر میں دھماکے کے بعد لگی، آگ اور دھوئیں کی زد میں آنے والے تین نومولود شدید جھلس گئے اوران کی موت ہوگئی۔

پولیس کمشنر کے مطابق ہسپتال کے سپیشل نیوبورن کیئر یونٹ میں اس وقت 39 بچے داخل تھے،اس یونٹ میں تین حصے ہیں، ایک حصے میں ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے، دوسرے میں باہر سے لائے گئے نومولود اور تیسرے حصے میں وہ بچے رکھے جاتے ہیں جو صحت یاب ہونے کے بعد گھر جانے کے قریب ہوتے ہیں۔

آگ لگنے کے فوراً بعد ہسپتال کا عملہ حرکت میں آگیا، ڈاکٹروں اور نرسوں نے بچوں کو ایک ایک کرکے متاثرہ مقام سے باہر نکالا، اس دوران کئی بچوں کو ان کی زندگی بچانے والے طبی آلات سے عارضی طور پر الگ کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، امدادی کارروائی کے دوران 6 ایسے نومولود تھے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، ان بچوں کی حالت زیادہ تشویش ناک بتائی جارہی ہے، تاہم دوسرے ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں