6

صرف ایک ماہ کا فیول باقی؟ یورپ میں نئی پریشانی شروع!

 (ویب ڈیسک ) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے متعلق خدشات کے باعث یورپ میں طیاروں کے ایندھن (Jet Fuel) کے ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جبکہ خطے کے پاس ایک ماہ سے بھی کم مدت کی سپلائی باقی رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپ نے امریکا اور ایشیا سے جیٹ فیول درآمد کرنے، ریفائنری پیداوار بڑھانے اور ذخائر استعمال کرنے کے باوجود سپلائی کے خطرات کم نہیں کیے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی خاص طور پر زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں کیونکہ گزشتہ برسوں میں ریفائنریوں کی بندش کے باعث ان کا انحصار مشرق وسطیٰ سے آنے والی سپلائی پر بڑھ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جون کے آغاز میں یورپ کے جیٹ فیول ذخائر تقریباً 38 ملین بیرل تھے، جبکہ امریکا کے پاس تقریباً 99 ملین بیرل ذخائر موجود تھے۔ ماہرین کے مطابق یورپ کی موجودہ مقدار 30 دن سے بھی کم طلب پوری کر سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ چل بسیں!

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست تک یورپی مارکیٹ میں سپلائی مزید سخت رہنے کا امکان ہے، یورپی کمیشن نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام تک جیٹ فیول ذخائر پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے کینیڈا، بھارت، نائجیریا، کویت اور جنوبی کوریا سمیت نئے ذرائع سے درآمدات بڑھائی ہیں، جون میں یورپ کی جیٹ فیول درآمدات اکتوبر 2025 کے بعد سب سے بلند سطح پر پہنچ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں